اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 700 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 47 پوائنٹس کمی کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 322 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔








