حکومت نے ٹیلی کام قانون کا مسودہ واپس لے لیا، نیا جامع بل جلد پیش کرنے کا اعلان

حکومت نے ٹیلی کام قانون کا مسودہ واپس لے لیا، نیا جامع بل جلد پیش کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے ٹیلی کام قانون سے متعلق اہم پیش رفت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آر اے بل سینیٹ سے واپس لینے کی درخواست جمع کرا دی گئی ہے، جبکہ تمام ضروری اور بنیادی نکات شامل کرکے جلد نیا اور جامع قانون سازی کا مسودہ پیش کیا جائے گا۔

شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ موجودہ بل کی 90 روزہ قانونی مدت ختم ہونے کے قریب تھی، جس کے باعث اسے واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اگر بل واپس نہ لیا جاتا تو معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جا سکتا تھا، تاہم فی الحال مشترکہ اجلاس بلانے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ یا امکان موجود نہیں تھا۔

وفاقی وزیر کے مطابق قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے اور غیر ضروری تاخیر سے بچنے کے لیے سینیٹ سے بل واپس لینے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اب تمام ضروری اور بنیادی نکات کو شامل کرکے ایک نیا اور جامع ٹیلی کام قانون پیش کرے گی، تاکہ متعلقہ قانونی عمل کو مؤثر اور بہتر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

شزا فاطمہ خواجہ نے واضح کیا کہ نئے مسودے میں ضروری قانونی تقاضوں اور متعلقہ امور کو شامل کیا جائے گا، جس سے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کے لیے قانون سازی کا عمل مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

More News