سونے کی قیمت میں بڑی کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتیں بھی سستی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتیں بھی سستی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد کم ہو کر 4,576.30 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت بھی 0.8 فیصد کمی کے بعد 4,629 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

دوسری جانب دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ سپاٹ سلور ایک فیصد کمی کے بعد 68.54 ڈالر، پیلیڈیم 0.8 فیصد کمی سے 1,339.84 ڈالر، جبکہ پلاٹینم 0.6 فیصد کمی کے بعد 1,834.83 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی شرحِ سود میں اضافے کے امکانات بھی مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ امریکی شرحِ سود میں اضافے کا امکان 33.9 فیصد جبکہ دسمبر تک شرحِ سود میں اضافے کا امکان 74 فیصد بتایا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق بلند شرحِ سود کے ماحول میں سونا سرمایہ کاروں کے لیے نسبتاً کم پرکشش ہوجاتا ہے، کیونکہ سونے سے باقاعدہ منافع یا سود حاصل نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ شرحِ سود میں اضافے کے امکانات بڑھنے سے سونے کی قیمت پر دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔

More News