جنگ 1965ء کا دوسرا روز،پاک فوج نے دشمن کو چھٹی کا دودھ یاد دلادیا تھا

جنگ 1965ء کا دوسرا روز، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

اسلام آباد: ستمبر 1965ء کی جنگ کے دوسرے روز بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے مختلف محاذوں پر بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔

دستیاب تاریخی ریکارڈ کے مطابق بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری نے پاکستان کو جنگ کی دھمکی دی، جبکہ بھارتی فضائیہ کے 4 طیارے گرائے جانے کا اعتراف بھی کیا۔ دوسری جانب صدر ایوب خان نے قوم سے خطاب میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے اور کشمیریوں سے وعدہ پورا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

کشمیر کے محاذ پر پاک فوج نے سونا مرگ کے قریب بھارتی پلاٹون کو نشانہ بنایا اور دشمن کی تنصیبات پر حملے جاری رکھے۔

چھمب سیکٹر میں پاکستانی افواج نے مشرق کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے 15 بھارتی ٹینک قبضے میں لیے جبکہ 150 بھارتی فوجیوں کو جنگی قیدی بنایا گیا۔ بھارتی جارحیت پر بین الاقوامی مبصرین نے بھی تشویش کا اظہار کیا۔

More News