انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام

انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام — پاکستان کے موجودہ صوبے کئی ممالک سے بڑے ہیں

پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی، وسیع رقبے اور انتظامی مسائل کے باعث انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت بنتا جا رہا ہے۔

موجودہ صوبوں کا حجم کئی ممالک سے بھی بڑا ہے، جس کے باعث مؤثر طرزِ حکمرانی، عوام تک سہولیات کی بروقت رسائی اور انتظامی امور کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے مزید انتظامی یونٹس کے قیام پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیے۔

پنجاب کی آبادی دنیا کے 182 ممالک سے زیادہ ہے۔

سندھ کی آبادی دنیا کے 162 ممالک سے زیادہ ہے۔

خیبر پختونخوا کی آبادی دنیا کے 152 ممالک سے زیادہ ہے۔

بلوچستان رقبے کے لحاظ سے دنیا کے 172 ممالک سے بڑا ہے۔

یہ اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ پاکستان میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام عوام کو بہتر حکمرانی، مؤثر انتظامیہ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

More News