پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافے کا اعلان

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافے کا اعلان

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

صدر ملک شہزاد اعوان کے مطابق گزشتہ 4 روز میں ڈیزل 20 روپے جبکہ پٹرول 24 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 23 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے مطالبات حل کرنے کے لیے 40 روز کی مہلت مانگی تھی، جس کی مدت آئندہ ہفتے مکمل ہورہی ہے۔

ملک شہزاد اعوان نے خبردار کیا کہ معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہوا تو ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز دوبارہ احتجاج اور ملک گیر ہڑتال کرسکتے ہیں۔

More News