ضلعی عدالتیں نظام انصاف کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

ضلعی عدالتیں نظام انصاف کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ضلعی عدالتیں نظام انصاف کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔

قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ضلعی عدالتوں اور ہائیکورٹس کے درمیان رابطہ مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کریں اور نوجوان ججز انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار مؤثر بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ عدالتوں کو سولر نظام پر منتقل کرنے، بہتر انٹرنیٹ اور ای لائبریریوں کی سہولت فراہم کرنے پر کام جاری ہے، جبکہ بلوچستان کے اضلاع اور تحصیلوں میں بھی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دی جا رہی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ انصاف کی حکمرانی وقت کی اہم ضرورت ہے اور انصاف کی فراہمی کی راہ میں جان قربان کرنے والے ججز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

More News