ہنر سے خودمختاری تک، خواتین کی پروفیشنل میک اپ ٹریننگ مکمل

ہنر سے خودمختاری تک، خواتین کی پروفیشنل میک اپ ٹریننگ مکمل

پشاور: ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا اور ضم شدہ اضلاع، خصوصاً ضلع خیبر کی خواتین کے لیے 2 ہفتوں پر مشتمل پروفیشنل میک اپ ٹریننگ مکمل ہوگئی۔

اختتامی تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹس روح الامین نے شرکت کی۔ انہوں نے تربیت مکمل کرنے والی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہنر مندی خواتین کو روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کرکے مالی طور پر خودمختار بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

مہمان خصوصی شوبز شخصیت سحرش خان نے تربیتی پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی پیشہ ورانہ تربیت خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں اپنا کاروبار شروع کرنے کے قابل بناتی ہے۔

تقریب کے اختتام پر کامیاب خواتین میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

More News