خواتین کو ہراساں کرنے کا کیس، اسلامیہ کالج کے 2 اعلیٰ افسران کی تنخواہیں روک دی گئیں

خواتین کو ہراساں کرنے کا کیس، اسلامیہ کالج کے 2 اعلیٰ افسران کی تنخواہیں روک دی گئیں

پشاور(محمد عارف )خواتین کو ہراساں کرنے کے کیس میں صوبائی محتسب نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دونوں کی تنخواہیں روکنے کا حکم دے دیا۔

صوبائی محتسب کے شوکاز نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر دونوں افسران کو توہینِ حکم کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر فنانس نے محتسب کے احکامات پر تنخواہوں کی بندش کا مراسلہ جاری کردیا۔

صوبائی محتسب نے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو 10 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔

More News