پشاور:الائیڈ بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار زخمی

پشاور میں الائیڈ بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکار زخمی

پشاور بیورو رپورٹ

پشاور کے علاقے ورسک روڈ پیربالا چوک میں واقع الائیڈ بینک میں ڈکیتی کی کوشش پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ جمعہ کی صبح تقریباً دس بجے پیش آیا جب نامعلوم مسلح ملزمان نے بینک کے سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کر کے ڈکیتی کی کوشش کی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے دوران کنسٹیبل سلیم خان، کنسٹیبل بہادر اور کنسٹیبل روح الامین زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »