ٹی 20 ورلڈکپ 2026: پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے نامزدگیاں، پاکستانی کھلاڑی شامل

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزدگیاں، صاحبزادہ فرحان بھی فہرست میں شامل 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستانی کرکٹر صاحبزادہ فرحان بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

صاحبزادہ فرحان نے اس ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 7 میچز میں 383 رنز اسٹرائیک ریٹ 160.25 اور اوسط 76.60 کے ساتھ بنائے۔ انہوں نے سری لنکا اور نمیبیا کے خلاف سنچریاں سکور کیں اور ایک ٹی 20 ورلڈ کپ میں دو سنچریاں بنانے والے واحد بیٹر بن گئے۔ یہ کارکردگی انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیے جانے کا اہم سبب بنی۔

آئی سی سی نے انڈین کھلاڑی سنجو سیمسن کو بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے ول جیکس، جنوبی افریقہ کے لونگی نگیدی اور ایڈن مارکرم، نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا اور ٹم سیفرٹ، اور امریکا کے شاڈلے فن سکولویک کو بھی بہترین کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ نامزدگیاں اس ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی پہچان ہیں اور ان کی شاندار کھیل کی وجہ سے انہیں عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

 

More News