ہری پور: افغان قیدیوں کے لیے پروقار افطار ڈنر کا انعقاد

ہری پور: افغان قیدیوں کے لیے پروقار افطار ڈنر کا انعقاد

ہری پور میں سنٹرل جیل کے اندر 14 فارن ایکٹ کے تحت افغان قیدیوں کے لیے ایک خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پروگرام انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبر پختونخوا ریحان گل خٹک کی ہدایات کے مطابق منعقد ہوا۔

اس موقع پر جیل کے سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور دیگر اہلکار افغان قیدیوں کے ساتھ ایک ہی دسترخوان پر بیٹھ کر افطار میں شریک ہوئے۔ افطار سے پہلے ملک کی خوشحالی، امن و امان اور امت مسلمہ کی فلاح کے لیے دعائیں کی گئیں۔

قیدیوں نے جیل انتظامیہ کی جانب سے فراہم کیے گئے اس پروقار افطار ڈنر اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہا اور انسپکٹر جنرل، سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر عملے کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

More News