عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی بیرل قیمت 100 ڈالر کی سطح سے نیچے آگئی۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کو ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی پیش رفت کی امیدوں سے جوڑا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت تقریباً 95 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے عالمی صورتحال اور سفارتی پیش رفت پر نظر رکھی جا رہی ہے، جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آرہا ہے۔

دوسری جانب برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں ساڑھے 3 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ تقریباً 99 سے 100 ڈالر فی بیرل کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں عام طور پر جغرافیائی سیاسی صورتحال، عالمی طلب و رسد اور بڑے تیل پیدا کرنے والے خطوں میں پیدا ہونے والی صورتحال سے متاثر ہوتی ہیں۔ موجودہ صورتحال میں بھی ایران سے متعلق کشیدگی اور ممکنہ سفارتی پیش رفت عالمی تیل مارکیٹ کے لیے اہم عوامل میں شامل ہیں۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں اور پیش رفت کی امیدوں نے سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی کی ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ دیکھا گیا۔ اگر خطے میں کشیدگی کم ہوتی ہے اور سفارتی سطح پر مزید پیش رفت سامنے آتی ہے تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے رجحان پر اس کے مزید اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی عالمی معیشت کے لیے بھی اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ تیل کی قیمتیں دنیا بھر میں توانائی کے اخراجات، صنعت، ٹرانسپورٹ اور مہنگائی پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ تاہم مختلف ممالک میں اس کمی کے اثرات کا انحصار مقامی کرنسی، درآمدی لاگت اور حکومتی پالیسیوں سمیت دیگر عوامل پر ہوگا۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے، جبکہ سرمایہ کار آئندہ سفارتی پیش رفت اور خطے کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔

More News