کرم سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد افغان پوسٹیں نشانہ

کرم سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد افغان پوسٹیں نشانہ

کرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی مبینہ دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبوں ننگرہار اور پکتیا میں موجود پوسٹوں سے دراندازی کی کوشش کی گئی، جسے پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر مارٹرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی، جس کے جواب میں پاکستانی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران متعدد سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ پاکستانی فورسز نے سرحدی علاقوں پر کنٹرول برقرار رکھا۔

ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی کے بعد متعدد افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ سرحدی صورتحال پر مسلسل نگرانی جاری ہے اور فورسز کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

More News