کوہاٹ مسجد حملہ، سلامتی کونسل کی شدید مذمت
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کوہاٹ مسجد پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں، منصوبہ سازوں، مالی معاونین اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا۔
سلامتی کونسل کے مطابق 18 ستمبر کے حملے میں کم از کم 24 افراد شہید اور 88 زخمی ہوئے۔ ارکان نے متاثرہ خاندانوں اور حکومت پاکستان سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
سلامتی کونسل نے واضح کیا کہ دہشتگردی اپنی تمام شکلوں میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اس کے مرتکبین کو جواب دہ بنایا جانا چاہیے۔
تمام ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور متعلقہ قراردادوں کے تحت حکومت پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف تعاون کریں۔








