خیبرپختونخوا کے حالات خراب، گورنر راج پر غور جاری: عقیل ملک
وزیر مملکت عقیل ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے حالات بہت خراب ہیں اور صوبے میں گورنر راج کے نفاذ پر غور کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں عقیل ملک نے بتایا کہ آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت گورنر راج کے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق صوبے میں گورننس کے مسائل ہیں اور عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد جانے کا نہیں بلکہ اقتدار سے جانے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اسلام آباد میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی۔








