موٹرویز اور اہم شاہراہیں آج شام سے مختلف مقامات پر بند
موٹروے ایم ون، ایم 14 اور جی ٹی روڈ این 5 کے مختلف حصے آج شام سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گے، موٹروے پولیس نے شہریوں کو سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔
ایم ون اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک، جبکہ فتح جنگ، پنڈی گھیپ، تراپ، داؤد خیل، کوٹ بیلیاں اور عیسیٰ خیل انٹرچینج بھی بند رہیں گے۔
ایم 14 ہکلہ تا کنڈل دونوں اطراف سے بند ہوگی، جبکہ جی ٹی روڈ این 5 اٹک خورد کے مقام پر بند رہے گی۔
ایم 2 پر لاہور سے اسلام آباد جانے والی بڑی گاڑیوں کا داخلہ بھی بند ہوگا، جنہیں مختلف مقامات سے جی ٹی روڈ پر منتقل کیا جائے گا۔








