ایران کن ممالک پر حملہ نہیں کرے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ایران کے صدر کا وعدہ

پڑوسی ممالک پر حملے یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے

تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہیں کرے گا۔ صدر نے گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعات پر معذرت بھی کی اور کہا کہ ایران کا کسی بھی دوسرے ملک پر جارحیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عبوری قیادت کونسل نے پڑوسی ممالک کے خلاف کسی بھی حملے یا میزائل کارروائی کی منظوری نہیں دی ہے، اور یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک کوئی ملک ایران پر حملہ نہیں کرتا۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا اور دشمن کو ایرانی عوام کی طاقت کو کمزور کرنے کی کوشش میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں ایران نے اپنے پڑوسی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے تھے۔ اس کے بعد صدر پزشکیان نے علاقائی سلامتی کو برقرار رکھنے اور جارحیت روکنے کے لیے یہ واضح بیان جاری کیا ہے۔

 

More News