بلوچستان میں عوام نے پاک فوج کے شانہ بشانہ اظہار یکجہتی، افغان طالبان کی جارحیت کا بھرپور رد عمل

بلوچستان میں عوام نے پاک فوج کے شانہ بشانہ اظہار یکجہتی، افغان طالبان کی جارحیت کا بھرپور رد عمل

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں عوام نے پاک فوج کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا مظاہرہ کیا، افغان طالبان کی جانب سے ہونے والی جارحیت کے بعد شہریوں نے سڑکوں پر ریلیاں نکالیں۔

تفصیلات کے مطابق جھل مگسی، قمردین کاریز، کوہلو اور چمن میں سینکڑوں افراد نے پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالیں اور افغان طالبان کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔ ریلی کے شرکا نے ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

چمن اور کوہلو میں ریلیاں “پاک فوج زندہ باد” اور “پاکستان پائندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھیں۔ شہریوں نے کہا کہ افغان طالبان کی جارحیت کا پاک فوج نے مؤثر اور بھرپور انداز میں جواب دیا، جس پر پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

عوامی مظاہرے سے یہ پیغام بھی واضح ہوا کہ بلوچستان کے لوگ قومی سلامتی اور دفاع کے معاملے میں اپنے فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

More News