بھارت میں مسلم عبادت گاہوں اور عمارتوں کے انہدام کا سلسلہ، 2100 سے زائد مقامات نشانہ بننے کا دعویٰ

بھارت میں مسلم عبادت گاہوں اور عمارتوں کے انہدام کا سلسلہ، 2100 سے زائد مقامات نشانہ بننے کا دعویٰ

نئی دہلی: بھارت میں مسلم املاک اور عبادت گاہوں کے انہدام سے متعلق ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ 6 سال کے دوران 2100 سے زائد مسلم عبادت گاہوں اور عمارتوں کو بلڈوزر کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق دہلی کے شالیمار باغ میں قائم مدینہ مسجد کو رات کی تاریکی میں منہدم کردیا گیا، جس پر مقامی رہائشیوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ رہائشیوں کے مطابق انہدامی کارروائی کے وقت مسجد کے اندر افراد کی موجودگی بھی بتائی گئی۔

امریکی نشریاتی ادارے مسلم نیٹ ورک ٹی وی کی تحقیقات کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 6 سالہ بلڈوزر مہم کے دوران بھارت میں 2100 سے زائد مسلم عبادت گاہوں اور عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 2020 کے دہلی فسادات کے دوران بھی کم از کم 17 مساجد، مدارس اور مزارات کو حملوں کے بعد نذرِ آتش کیا گیا۔

رپورٹ میں ان واقعات کو بھارت میں مسلم املاک اور مذہبی مقامات سے متعلق جاری تنازع کے تناظر میں پیش کیا گیا ہے۔

More News