خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کیس 29 ستمبر کو مقرر، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات طلب

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کیس 29 ستمبر کو مقرر، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات طلب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت 29 ستمبر کو مقرر کردی ہے۔

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت کو بلدیاتی قانون میں ضروری تبدیلیوں کے لیے وقت دے رکھا ہے۔ آئندہ سماعت میں صوبائی حکومت کی جانب سے قانون میں تبدیلی اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کسان اتحاد پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس بھی 29 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

More News