خواجہ آصف کا بھارت کو انتباہ، جنگ مسلط ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا
نیویارک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو گزشتہ سال کی طرح بھرپور جواب دیا جائے گا۔
نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے اپنے اقتدار کو برقرار رکھنے کے لیے افغان پالیسی اپنائی تھی، جس سے موجودہ حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے نتیجے میں کئی مشکلات پیدا ہوئیں، جن کے اثرات آج بھی محسوس کیے جا رہے ہیں، تاہم موجودہ حکومت ان مسائل کو خود حل کر رہی ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں پاکستان اور عالمی سطح پر درپیش اہم مسائل کو اجاگر کیا اور بھارت کو واضح پیغام دیا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان بھرپور جواب دے گا۔







