بھارت پاکستان میں دہشتگردی اسپانسر کر رہا ہے؟ پاکستانی صحافی کے جواب پر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے راہ فرار اختیار کرلی

اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا جے شنکر سے سوال، بھارتی وزیر خارجہ کا سخت جواب

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر پاکستانی صحافی نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے پاکستان میں مبینہ دہشتگردی کی سرپرستی سے متعلق سوال کردیا۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی صحافی نے سوال کیا کہ بھارتی حکومت پاکستان میں دہشتگردی کی مبینہ سرپرستی کب بند کرے گی۔ اس پر جے شنکر نے جواب دیا کہ ’’ایک دہشتگرد ملک مجھ سے یہ سوال کر رہا ہے؟‘‘

یہ سوال و جواب نیویارک میں جے شنکر اور لائبیریا کی وزیر خارجہ سارا بیسولو نینٹی کے مشترکہ میڈیا بریفنگ کے دوران ہوا، جو بحری جہازوں اور سمندری عملے کی سکیورٹی سے متعلق گروپ آف فرینڈز کے حوالے سے تھی۔

بھارتی نمائندے برائے اقوام متحدہ ہریش پربھاتھنی نے بھی صحافی سے کہا کہ وہ جے شنکر کا جواب سن چکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صحافی نے بھارتی حکومت پر پاکستان میں مبینہ ریاستی دہشتگردی کے الزامات سے متعلق مزید سوالات بھی اٹھائے، تاہم ان الزامات کی بھارت تردید کرتا ہے اور پاکستان پر سرحد پار دہشتگردی کے الزامات عائد کرتا رہا ہے۔

More News