ڈپٹی کمشنر چترال کی گاڑی لواری ٹنل میں حادثے کا شکار، زخمی حالت میں اسپتال منتقل
لوئر دیر: ڈپٹی کمشنر لوئر چترال مقبول حسین کی سرکاری گاڑی لواری ٹنل کے اندر ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد ڈپٹی کمشنر مقبول حسین کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے دیربالا اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
حادثے میں ڈرائیور سمیت دیگر عملہ محفوظ رہا۔ ڈپٹی کمشنر سرکاری امور کے سلسلے میں پشاور جا رہے تھے کہ لواری ٹنل کے اندر حادثہ پیش آیا۔








