مہنگائی میں ہفتہ وار 0.21 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 11.53 فیصد اضافہ

مہنگائی میں ہفتہ وار 0.21 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 11.53 فیصد اضافہ

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اعشاریہ پر مبنی انڈیکس میں 0.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 11.53 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 10 میں کمی جبکہ 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق چکن 7.25 فیصد، لہسن 1.85 فیصد، دال چنا 1.30 فیصد، ایل پی جی 1.17 فیصد، انڈے 0.72 فیصد، پیاز 0.39 فیصد، آٹا 0.29 فیصد اور ایری چاول 0.55 فیصد مہنگے ہوئے۔

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 3.43 فیصد، چینی 1.05 فیصد، آلو 0.96 فیصد، دال مونگ 0.63 فیصد، ٹماٹر 0.51 فیصد، دال مسور 0.42 فیصد اور پٹرول کی قیمت میں 0.65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

آمدنی کے مختلف طبقات میں سالانہ مہنگائی کی شرح 9 فیصد سے 11.99 فیصد کے درمیان رہی، جبکہ 44,176 روپے سے زائد ماہانہ آمدنی والے طبقے کے لیے مہنگائی کی سالانہ شرح 11.99 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

More News