مولانا فضل الرحمان کا ماضی تضادات سے بھرا ہوا ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی حکمت عملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ماضی تضادات سے بھرا ہوا ہے۔
خواجہ آصف اس سے قبل بھی مولانا فضل الرحمان کے سیاسی مؤقف اور مختلف جماعتوں کے ساتھ ان کے اتحاد پر سوالات اٹھا چکے ہیں۔ رواں ماہ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی سیاست کو مفادات سے جوڑتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے سیاسی مؤقف میں وقت کے ساتھ تبدیلیاں آتی رہی ہیں۔
دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں حالیہ خطاب کے دوران حکومت کی پالیسیوں، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور آئینی اقدامات پر تنقید کی۔ انہوں نے حکومت اور اپوزیشن پر زور دیا کہ سیاسی اختلافات کو محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔
مولانا فضل الرحمان نے ملک میں جمہوری عمل کے تحفظ کے لیے نئے میثاقِ جمہوریت کی تجویز بھی پیش کی۔








