ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 خارجی دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 خارجی دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 3 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں عزمِ استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی، جس کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی مؤثر انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی۔ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت اور ان کے دیگر ساتھیوں سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد دہشتگرد نیٹ ورکس کو کمزور کرنا اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اہم کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں اور دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔

More News