افغان سیاستدان احمد مسعود نے دہشتگردوں کے اڈے بے نقاب کر دیے

احمد مسعود نے افغانستان میں دہشتگرد ٹھکانوں کو بے نقاب کر دیا

 ویب ڈیسک

افغان سیاستدان احمد مسعود نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کے ٹھکانے واضح ہو گئے ہیں۔ ان کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں موجودہ حالات براہ راست افغان طالبان رجیم کے رویوں اور برے اعمال کا نتیجہ ہیں۔

احمد مسعود نے کہا کہ افغانستان آج اپنے عوام کے لیے جہنم اور دہشتگرد گروہوں کے لیے جنت بن چکا ہے۔ ان کے مطابق ملک میں صرف تحریک طالبان پاکستان یا فتنہ الخوارج ہی سرگرم نہیں ہیں بلکہ تقریباً 20 سے زائد دہشتگرد گروہ فعال ہیں۔

دوسری جانب کابل میں افغان خواتین کی تنظیموں نے طالبان حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ افغان ویمن فریڈم لینٹرن موومنٹ اور افغان ویمن کرائی موومنٹ نے خواتین کے حقوق، تعلیم اور روزگار کے مواقع پر طالبان کی پابندیوں کے خلاف مظاہرے کیے۔ اراکین نے “روٹی، کام، آزادی اور ہمارا دشمن طالبان” کے نعرے بھی لگائے۔

افغان ویمن فریڈم لینٹرن موومنٹ کے مطابق طالبان کی پالیسیوں نے ملک میں بحران کو مزید سنگین کر دیا ہے اور خواتین کے حقوق کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ افغان ویمن کرائی موومنٹ نے بھی کہا کہ طالبان رجیم میں خواتین سیاسی، سماجی اور اقتصادی زندگی سے مکمل طور پر خارج کی گئی ہیں اور بدترین صنفی امتیاز کا شکار ہیں

More News