بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
بجلی صارفین کے لیے قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔ اضافی رقم صارفین سے اکتوبر کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی، جس کے باعث بجلی کے ماہانہ بلوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی صارفین پر مجموعی طور پر 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل کیا جائے گا۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ دیگر صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔
بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے ملک بھر میں صارفین کے بجلی کے اخراجات مزید بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی اضافی رقم شامل کرکے وصول کی جائے گی۔








