پاکستان کو انتہا پسندی کا بھی سامنا ہے، عطا تارڑ

پاکستان کو انتہا پسندی کا بھی سامنا ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کے ساتھ ساتھ انتہا پسندی کے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔

عطا اللہ تارڑ کے مطابق انتہا پسندی اور دہشت گردی ملک کے امن و استحکام کے لیے اہم چیلنجز ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات اور قومی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

پاکستان گزشتہ کئی برسوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، جس میں سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں نے بھاری قربانیاں دی ہیں۔ ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے دہشت گردی کے ساتھ انتہا پسندی کے خاتمے کو بھی اہم قرار دیا جاتا ہے۔

More News