پنجاب بھر میں بارشوں کا الرٹ جاری، 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب بھر میں بارشوں کا الرٹ جاری، 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی

لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔ محکمہ کی پیشگوئی کے مطابق 14 اکتوبر تک مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسم تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال اور میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح فیصل آباد، خوشاب، بھکر، سرگودھا، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی وقفے وقفے سے بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

الرٹ کے تحت محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیرات و مواصلات، بلدیاتی اداروں اور لائیوسٹاک سے متعلق محکموں کو بھی احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

شہریوں کو خراب موسم کے دوران احتیاط برتنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور کمزور یا خستہ حال عمارتوں میں قیام سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گرج چمک کے دوران کھلے مقامات پر جانے، بجلی کے کھمبوں اور تاروں کے قریب کھڑے ہونے سے بھی گریز کیا جائے۔ بچوں کو نشیبی علاقوں اور پانی جمع ہونے والی جگہوں سے دور رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال پر نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔ امداد یا رہنمائی کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

More News

Breaking

72 ارب روپے کا غائب ریکارڈ اور 153 ارب کی ہیرا پھیری، پی ٹی آئی کے معاشی مجرموں کی الٹی گنتی شروع، ثمر بلور

خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا مطالبہ، ذمہ داروں کا احتساب ہوگا، ثمر ہارون بلور پشاور: مشیر گورنر خیبرپختونخوا برائے

Read More »