پشاور: دیر کالونی اسکول حادثے کے تمام زخمی ایل آر ایچ سے ڈسچارج

پشاور: دیر کالونی اسکول حادثے کے تمام زخمی ایل آر ایچ سے ڈسچارج

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے کے حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

ترجمان ایل آر ایچ محمد عاصم کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 20 افراد میں سے 17 کو گزشتہ روز ہسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا، جبکہ باقی تین زخمیوں کو بھی رات کے وقت ڈسچارج کردیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کا طبی معائنہ اور علاج مکمل کرلیا گیا ہے اور اس وقت لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں اسکول حادثے کا کوئی زخمی زیرِ علاج نہیں۔

More News