خیبرپختونخوا: ہسپتالوں کی آمدن سے عملے کو شیئرز کی تقسیم عارضی طور پر معطل
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ہسپتالوں کی آمدن سے عملے کو ریونیو شیئرز کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے سابقہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
محکمہ صحت کے اعلامیے کے مطابق عدالتی احکامات کی روشنی میں 8 دسمبر 2025 کو جاری کیا گیا مراسلہ عارضی طور پر واپس لیا گیا ہے۔ عدالت کے حتمی فیصلے تک ہسپتالوں کی آمدن سے عملے کو شیئرز کی تقسیم بند رہے گی۔
اس حوالے سے محکمہ صحت نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز، تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران (ڈی ایچ اوز) اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (ایم ایس) کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق یہ اقدام عدالتی احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے اور حتمی فیصلے تک ریونیو شیئرز کی تقسیم معطل رہے گی۔








