رزمک بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کی ہدایت

رزمک بازار میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد کی ہدایت

شمالی وزیرستان کے رزمک بازار میں تجاوزات کے خاتمے اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ نے دکانداروں کو سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان محمد تیمور خان آفریدی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر رزمک طفیل محمد کی زیرِ نگرانی تحصیلدار رزمک غنی وزیر نے بازار کا دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران سبزی فروشوں کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیاء فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی۔ انتظامیہ نے بازار میں تجاوزات قائم کرنے والے دکانداروں اور غیر قانونی ٹیکسی و چھنچی اڈوں کے منتظمین کو دو دن کے اندر تجاوزات ختم کرنے اور اڈے مناسب مقامات پر منتقل کرنے کا حکم دیا۔

انتظامیہ کے مطابق بازار میں نظم و ضبط برقرار رکھنے، شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات دور کرنے اور اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

More News

Breaking

امریکہ کا افغان تارکین وطن کو پاکستان کے راستے افغانستان واپس بھیجنے کا منصوبہ، عدالتی دستاویزات میں انکشاف

امریکہ کا افغان تارکین وطن کو پاکستان کے راستے افغانستان واپس بھیجنے کا منصوبہ، عدالتی دستاویزات میں انکشاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے

Read More »