خیبرپختونخوا پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلہ، عتیق الرحمان ایس پی انویسٹی گیشن لوئر چترال تعینات
انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا نے پولیس میں تقرری و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی عتیق الرحمان کو لوئر چترال کا ایس پی انویسٹی گیشن تعینات کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عتیق الرحمان، جو اس سے قبل ایس پی ایلیٹ فورس اپر و لوئر چترال کے عہدے پر تعینات تھے، کو تبدیل کرکے ایس پی انویسٹی گیشن لوئر چترال مقرر کیا گیا ہے۔
عتیق الرحمان کی یہ تقرری ان کی اپنی تنخواہ اور اسکیل پر کی گئی ہے، جبکہ تبادلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔








