ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی
ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار روپے گھٹ کر 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ 23 اکتوبر کو 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 6 ہزار ایک روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 5 ہزار 501 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 33 ہزار 652 روپے پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس قیمت 70 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 20 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 221 روپے کم ہوکر 5 ہزار 865 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 189 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 28 روپے ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 2.21 ڈالر کمی کے بعد 53.87 ڈالر فی اونس ہوگئی۔








