سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کردی

سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست، فی یونٹ قیمت میں اضافے کی تجویز

اسلام آباد:ویب ڈیسک

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔

سی پی پی اے نے فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 64 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فروری کے دوران 7 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ یونٹ بجلی ڈسکوز کو فراہم کی گئی۔

درخواست کے مطابق اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اس درخواست کی سماعت 31 مارچ کو کرے گی، جس کے بعد حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »