مولانا اسجد محمود کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، انصارالسلام کے دو رضاکار جاں بحق

مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، دو رضاکار جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان:ویب ڈیسک

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ میں شامل گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں انصارالسلام کے دو رضاکار جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ وانڈہ یارک کے قریب پیش آیا، جہاں جاں بحق ہونے والے رضاکاروں کا تعلق ضلع لکی مروت سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد نعشوں اور زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد انصارالسلام کے رضاکار تھے، جو مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ کے ہمراہ موجود تھے۔

More News