شمالی وزیرستان: پٹرول پمپس کا معائنہ، مقدار اور معیار تسلی بخش قرار
شمالی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر محمد تیمور خان آفریدی اور اسسٹنٹ کمشنر رزمک طفیل محمد کی ہدایات پر پٹرول پمپس کی چیکنگ کی گئی۔
26 اکتوبر 2026 کو ایریا محرر دوسلی نذیر اللہ نے مالوگے اور جمال خیل میں قائم النور پٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ اس دوران پٹرول اور ڈیزل کی دستیابی، پیمائش اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جو تسلی بخش پایا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق معائنے کا مقصد صارفین کو درست پیمائش کے ساتھ معیاری پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور سرکاری ہدایات پر عمل درآمد کے لیے پٹرول پمپس کی چیکنگ جاری رہے گی۔








