ملاگوری کے مشران کی 166 ونگ کمانڈر سے ملاقات، پائیدار امن کے لیے تعاون کی یقین دہانی

ملاگوری کے مشران کی 166 ونگ کمانڈر سے ملاقات، پائیدار امن کے لیے تعاون کی یقین دہانی

خیبر: ضلع خیبر کی تحصیل ملاگوری کے مشران نے ملک حاجی عبدالمنان کی قیادت میں پمپ ہاؤس میں 166 ونگ کمانڈر سے ملاقات کی، جس میں علاقے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور پائیدار امن کے قیام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران قوم ملاگوری کے مشران نے علاقے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مشران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے میں امن کے فروغ اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ علاقے کی ترقی، خوشحالی اور عوام کے محفوظ مستقبل کے لیے پائیدار امن کا قیام ناگزیر ہے۔ مشران کے مطابق امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے باہمی اتفاق، اعتماد اور تعاون کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہے۔

مشران نے یقین دلایا کہ وہ امن و امان کی صورتحال بہتر رکھنے اور عوامی مفاد کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

اجلاس میں علاقے میں استحکام کے فروغ اور امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

More News