صاحبزادہ فرحان نے قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا
پاکستانی کرکٹر صاحبزادہ فرحان نے نیپال سے وطن واپسی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں صائم ایوب کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ فرحان سری لنکا کے خلاف میچ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔ صائم ایوب نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی بیٹنگ بہتر بنانے پر توجہ دینے کے لیے اسکواڈ سے ریلیز کرنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں ٹیم سے ریلیز کردیا۔
پاکستانی ٹیم تین ملکی سیریز میں مسلسل تین فتوحات کے بعد فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔ قومی ٹیم سیریز کے پانچویں میچ میں آج، 27 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گی۔
صاحبزادہ فرحان کی شمولیت سے سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے قومی ٹیم کے انتخاب میں ایک نیا آپشن دستیاب ہوگا۔








