اپر اورکزئی میں چھاتی و سروائیکل کینسر اور ایچ پی وی ویکسینیشن سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد

اپر اورکزئی میں چھاتی و سروائیکل کینسر اور ایچ پی وی ویکسینیشن سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد

اپر اورکزئی: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر اورکزئی محمد عارف خان کی ہدایت پر مدرسہ ام الحسن للبنات میں چھاتی کے کینسر، سروائیکل کینسر اور ایچ پی وی (HPV) ویکسینیشن سے متعلق آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔

سیشن میں ٹی ایچ کیو ہسپتال غلجو سے وابستہ ڈاکٹر آئمہ (WMO) اور ڈاکٹر کائنات (LHV) نے شرکت کی اور طالبات کو خواتین کی صحت سے متعلق اہم امور پر آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر ڈاکٹرز نے چھاتی کے کینسر کی عام علامات، بروقت تشخیص، اسکریننگ اور خود معائنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خواتین کو تاکید کی کہ کسی بھی غیر معمولی علامت کی صورت میں مستند طبی ماہر سے رجوع کریں تاکہ بروقت تشخیص اور علاج ممکن ہو سکے۔

آگاہی سیشن میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ اور ایچ پی وی ویکسینیشن کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ 9 سے 14 سال کی عمر کی لڑکیوں کے لیے ایچ پی وی ویکسینیشن سروائیکل کینسر سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

سیشن کا مقصد طالبات میں صحت سے متعلق شعور بیدار کرنا، کینسر کی بروقت تشخیص کی اہمیت اجاگر کرنا اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں معلومات فراہم کرنا تھا۔

More News