صوابی: کالو خان میں صفائی مہم جاری، اسسٹنٹ کمشنر رزڑ کی نگرانی
صوابی: ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر رزڑ فخرِ عالم کی نگرانی میں کالو خان، تحصیل رزڑ میں صفائی مہم جاری ہے۔
مہم کے دوران علاقے کی سڑکوں، بازاروں اور عوامی مقامات کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ صفائی کے عمل کو مؤثر بنایا جائے اور کوڑا کرکٹ بروقت ٹھکانے لگانے کو یقینی بنایا جائے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس مہم کا مقصد علاقے میں صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنا، شہریوں کو بہتر میونسپل سہولیات فراہم کرنا اور عوام میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔
ضلعی انتظامیہ صوابی اور ٹی ایم اے رزڑ کی جانب سے عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔








