کفایت شعاری؛ سندھ کابینہ کا 3 ماہ تنخواہ نہ لینے اور ورک فرام ہوم کا فیصلہ

کفایت شعاری اقدامات: سندھ کابینہ کا تنخواہیں نہ لینے اور ورک فرام ہوم کا فیصلہ

کراچی: حکومتِ سندھ نے ایندھن کی بچت اور ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے اہم کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر سندھ کابینہ نے 3 ماہ تک تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایندھن کی بچت کے لیے جمعہ کے روز ورک فرام ہوم نافذ کیا جائے گا جبکہ سرکاری گاڑیوں کی بڑی تعداد کو بھی محدود کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر کے مطابق حکومتِ سندھ وفاقی حکومت کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے اور اگر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تو اس پر بھی مکمل عمل کیا جائے گا۔

شرجیل انعام میمن نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ممکنہ حد تک گھروں سے کام کریں تاکہ ایندھن کی بچت ممکن بنائی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح توانائی کے ذخائر کا تحفظ اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی سہولت کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں تاکہ موجودہ حالات میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

More News