پاکستان یمن تنازع کا حصہ نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے، تاہم یمن کے تنازع میں پاکستان فریق نہیں ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یمن کا تنازع بنیادی طور پر یمن کے اندرونی فریقین کے درمیان ہے اور پاکستان اس کا حصہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان اپنی ذمہ داریوں اور تعلقات کے مطابق پرعزم ہے۔ سعودی عرب میں پاکستانی افواج کی مزید تعیناتی کا فیصلہ زمینی صورتحال اور دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کرے گی۔








