مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں نئے ممالک کی شمولیت کا فیصلہ تینوں ممالک کی سیاسی قیادت کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں نئے ممالک کی شمولیت کا فیصلہ تینوں ممالک کی سیاسی قیادت کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں نئے ممالک کی شمولیت پر کوئی پابندی نہیں، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی سیاسی قیادت نے کرنا ہے۔

ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ معاہدے کی دستاویز میں نئے ارکان کی شمولیت کی گنجائش موجود ہے۔ ایسے ممالک جو اجتماعی دفاع، علاقائی امن اور استحکام کے مشترکہ وژن پر یقین رکھتے ہیں، ان کی شمولیت ممکن ہو سکتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے میں توسیع کب اور کس طریقہ کار کے تحت ہوگی، اس کا فیصلہ تینوں بانی ممالک کی قیادت کرے گی۔

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے 7 اگست 2026 کو دستخط کیے تھے۔ معاہدے کا بنیادی مقصد مشترکہ دفاع اور علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔

More News