گورنر ہاؤس پشاور میں بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریب
پشاور: گورنر ہاؤس پشاور میں سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے جنم دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا مقصد سکھ برادری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے پیغام کو فروغ دینا ہے۔
بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریب اقلیتی برادریوں کے مذہبی تہواروں کو عزت و احترام دینے اور پاکستان میں مذہبی آزادی و باہمی احترام کی روایات کو اجاگر کرنے کی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔








