گورنر ہاؤس ہر شہری کے لیے کھلا ہے، فیصل کریم کنڈی

گورنر ہاؤس ہر شہری کے لیے کھلا ہے، فیصل کریم کنڈی

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس عوام کا گھر ہے اور اس کے دروازے ہر شہری کے لیے کھلے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عوام کو اپنے مسائل اور شکایات براہِ راست حکام تک پہنچانے کا موقع ملنا چاہیے۔ گورنر ہاؤس میں عوامی رابطوں کا مقصد شہریوں کے مسائل سننا اور ان کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو متحرک کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور شہریوں سے براہِ راست رابطے کے لیے گورنر ہاؤس کو ایک عوامی پلیٹ فارم کے طور پر فعال رکھا جائے گا۔

More News