خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید تیز کیے جائیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی رفتار مزید بڑھائی جائے گی۔
ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انسدادِ دہشتگردی کی کارروائیاں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی جاتی ہیں اور اسی حکمت عملی کے تحت آپریشنز مزید تیز کیے جائیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کے لیے فوج کی حکمت عملی بڑے پیمانے کے فوجی آپریشنز کے بجائے انٹیلی جنس کی بنیاد پر مخصوص اہداف کے خلاف کارروائیاں کرنا ہے۔








