سہ ملکی سیریز فائنل: سری لنکا کا پاکستان کو 326 رنز کا ہدف
لاہور: پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 326 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے کمیندو مینڈس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 131 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 12 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ پون رتنائیکے نے 77 جبکہ اوشکا فرنانڈو نے 38 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان آغا، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 2008 میں بنگلہ دیش میں ہونے والی ون ڈے سہ ملکی سیریز کا ٹائٹل جیتا تھا، جہاں فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔








